Buy website traffic cheap


اپوزیشن جتنے جلسے کرلے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں اور فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں جب کہ اپوزیشن جتنے جلسے کرلے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہذا قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اہم وقت ہے، سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، پوچھا جائے کہ یہ سارے کیوں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سب اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیوں کہ یہ قانون کی بالا دستی نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں کہ ہم چوری کریں، ڈاکہ ڈالیں تو کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے، عدالت 2 سال کے بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے، یہ فیصلے اس لیے نہیں مانتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم قانون سے اوپر ہیں۔