Buy website traffic cheap


باﺅنسی پچز پر پیس ہتھیار گرین شرٹس کے منتظر

لاہور: جنوبی افریقہ میں باﺅنسی پچزپر پیس ہتھیارگرین شرٹس کے منتظر ہیں تاہم ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زیر کرنے والی پاکستان ٹیم جمعے کو پروٹیز کے دیس میں پہلی ا?زمائش سے گزرے گی۔

جنوبی افریقی ٹیم نے رواں سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، میزبان نے دونوں ٹیسٹ کے بعد تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی فتح حاصل کی،یوں پروٹیز جیت کو ترستے ہوئے وطن واپس گئے،اب گرین شرٹس جنوبی افریقہ میں موجود ہیں، ون ڈے سیریز کا آغاز جمعے کو سنچورین میں ہوگا،اس کے بعد مزید 2ایک روزہ اور 4ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول ہیں۔
پاکستان ٹیم لاہور میں انٹرا اسکواڈ میچز سمیت تربیتی کیمپ میں اپنی تیاریاں مکمل کرکے 26مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوئی تھی، دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے برعکس کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کا قرنطینہ طویل نہیں تھا مگر وہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے زیادہ وقت بھی نہیں مل سکا۔

قومی کرکٹرزگذشتہ دونوں روز بھرپور پریکٹس سیشنز کرتے ہوئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے سرگرم رہے،اس دوران میزبان ملک کی پیس اور باﺅنس والی پچز سے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش جاری رہی۔کوچز نے خاص طور پر ٹاپ آرڈر پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کے ساتھ باﺅنسرز پر مشق کروائی، ماربل سلیب پر پڑ کر تیزی سے نکلنے والے گیندوں کا سامنا بھی کروایا گیا، پاور ہٹنگ کی خصوصی پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا۔