Buy website traffic cheap

Pak-Afghan Series; Announcement of free entry for cricket fans

پاک افغان سیریز؛ شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا میں افغان بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز نے افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل جمعہ کو تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔