Buy website traffic cheap


جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: قومی اسکواڈ کراچی پہنچ گیا

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کراچی میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی، 21 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی دکھانے پر شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر آغا سلمان، تابش خان، حسن علی، ساجد خان، نعمان علی، محمد نواز، سعود شکیل اور کامران غلام کو 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، عبد اللہ شفیق، حارث رو¿ف اور محمد رضوان شامل ہیں۔اس موقع پر چیف سیلکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن ہوتی ہے ، ڈومیسٹک کی کارکردگی وزن رکھتی ہے۔