Buy website traffic cheap


پاکستان اور آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹیکس ہدف پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی، 30 جون تک 4 ہزار 963 ارب روپے کا ٹیکس ہدف برقرار رہے گا۔رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس اہداف کےحصول کیلیےانتظامی،انفورسمنٹ اقدامات کیےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کاوصولیوں کاہدف حاصل کر لیاجائے گا، پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہی ہیں، جولائی سے نومبر تک ایک ہزار 688 ارب ورپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو ایک ہزار 773 ارب روپےاکھٹا کیا ہے۔