Buy website traffic cheap

Pakistan and Turkey will jointly make a drama

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اورترکی مشترکہ طور پر ڈرامہ بنائیں گے

پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر معروف مسلمان شخصیت صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیرل بنانے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاﺅسز مشترکہ طور پرکام کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کے لیے پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترک پروڈکشن ہاوس اکلی فلمز کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس پر دستخط ترکی میں ہی کیے گئے۔

اس ضمن میں ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دونوں ممالک کے عوام کو خوشخبری سنائی۔ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اکلی فلمز اور انصاری شاہ فلمز کے درمیان ٹی وی سیریز ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے تعاون سے تیار کیا جانے والا بین الاقوامی منصوبہ ہمارے ملک اور ہماری فن کی دنیا کے لیے فائدہ مند ہو۔‘