Buy website traffic cheap


پاکستان کے راشد نسیم کے 2 ریکارڈزگنیزبک کے بہترین ریکارڈزمیں شامل

لاہور: گنیزورلڈ ریکارڈ نے رواں سال کے دوران دنیا کے بہترین ریکارڈزمیں پاکستان کے راشد نسیم کے 2 ریکارڈز کوبھی شامل کیا ہے۔گنیزورلڈ ریکارڈ نے رواں سال کے دوران دنیا کے بہترین ریکارڈزمیں پاکستان کے راشد نسیم کے 2 ریکارڈزکوبھی شامل کیا ہے۔ راشد نسیم اب تک 63 عالمی ریکارڈزاپنے نام کرچکے ہیں، جبکہ ان کی اکیڈمی 77 ریکارڈزپاکستان کے نام کرچکی ہے۔

2020 کے بہترین ریکارڈزکی فہرست میں شامل ایک ریکارڈ میں راشد نسیم نے کہنی سے 256 اخروٹ توڑکربھارت کے پبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑا تھا۔ دوسرے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں راشد نسیم نے مکوں کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے کلے ٹارگٹ کو62 مرتبہ توڑا تھا۔