Buy website traffic cheap


روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل کرغزستان کے دالرحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی جہاں ا ن کی روسی صدر پیوٹن سے خصوصی ملاقات ہوئی جبکہ وہ کھانے کی میز پر بھی ایک دوسرے کی بگل میں بیٹھے ہوئے نظر آئے جو کہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی نہ ہونے کی وجہ روسی صدر پیوٹن نے عمران خان کو ملاقات کے دوران بتائی ہے ، ولادی میر پیوٹن نے عمران خان سے سابقہ حکومت کے رویے کے بارے میں شکوہ کیا ۔ روسی صدر نے کہا کہ تعلقات کی مضبوطی پر سابقہ حکومت نے موثر کردار ادا نہیں کیا ہے جبکہ آج سے قبل اس قدر اعلیٰ سطح رابطوں کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔ روسی صدر کا کہناتھا کہ ماضی میں اس طرح کا رابطہ نہیں کیا گیا جس طرح کا ہونا چاہیے تھا جبکہ آخری مرتبہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ سطح رابطہ ہوا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور وسعت کا خواہشمند ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران پاک روس تعلقات کی مضبوطی کیلئے موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان کھانے کی میز پر بھی ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنما ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے اور مسلسل بات چیت کر تے رہے ۔