Buy website traffic cheap

زرِمبادلہ

پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائرمیں خوفناک حدتک کمی ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے میں 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیاں کی گئیں۔مرکزی بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔بیان میں مزید بتا یا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ مجموعی ذخائر 18 کروڑ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کی مشہور کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور کار کمپنی ٹیوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے –سوزوکی کے بعد انڈ س موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کہ وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی تیاری کا خرچ بڑھ رہاہے ۔ ٹیوٹا کی جانب سے 2018 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چارمرتبہ اضافہ کیا گیا تھا تاہم حالیہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹیوٹا نے نئے سال کے آغاز میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں 75 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں ۔ اکتوبر میں ٹیوٹا کی جانب سے نومبر اور دسمبر کی ڈیلیوریز کیلئے 50 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ جنوری 2019 کی ڈویلویریز کیلئے ایک لاکھ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا ۔