Buy website traffic cheap


پاک بھارت کشیدگی دو طرفہ تجارت کتنی باقی رہ گئی ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی دو طرفہ تجارت کتنی باقی رہ گئی ہے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق : پاکستان اور بھارت کے درمیان کشدیگی میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی بھی پاکستان کے چند ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہیں کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی پروازوں کو بھی ابھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق :‌ سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 13 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ فروری سے 11 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہے، گزشتہ سال فروری میں 25 کروڑ 17 لاکھ روپے کی باہمی تجارت ہوئی تھی زیادہ کمی بھارتی درآمدات میں ریکارڈ کی گئی، فروری کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 49 فیصد کمی سے 11 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہ گئی جبکہ بھارت کو برآمدات کا حجم 22.7 فیصد کمی سے 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہا۔