Buy website traffic cheap


پی آئی اے نے مسافروں کو شاندار سہولت فراہم کردی

لاہور(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کردی،اب انہیں آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کریم نے حکام کے اقدام کو سراہیا۔ پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ایم او یو کے مطابق کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔