Buy website traffic cheap

UNSG, Antonio Guterres, Islamabad, Refugees Conference, address, Pakistan

” پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون بہت کم ہے “

لاہور(ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں پناہ گزین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اورپاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون بہت کم ہے.

افغان مہاجرین کانفرنس سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے بڑے ممالک ہیں، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے، عالمی برادری کو آگے آنا چاہیئے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔