Buy website traffic cheap


پاکستان کورونا ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 645 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 361 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 572 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 562 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 362 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 459 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98 ہزار 272 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 226 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 270 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 258 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 86 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔