Buy website traffic cheap


پاکستان سے غیرقانونی طورپرکتنے سوارب روپے بھیجاگیا، اہم ترین تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرنے سینیٹرفیصل جاوید خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے 700 ارب روپے غیرقانونی طورپربیرونِ ملک بھیجاگیا ہے انہوں نے کہا ہم ساری تفصیلات اکٹھی کرلیں‌ہیں. یہ ڈیٹا دس ممالک کے تعاون سے اکٹھاکیا گیا ہے. ان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت چھوٹا حصہ ہے اس رقم کا جوپاکستان سے باہربھیجی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے ہزاروں اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں لیکن معاملہ چونکہ سپریم کورٹ میں چل رہاہے اس لیے نام نہیں ظاہرکررہے. نام اس وقت ظاہرکیے جائیں گے جب ریفرنس فائل ہوجائیگا.