Buy website traffic cheap

Pakistan, Bangladesh, T20, Lahore, Target

بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 137 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک): بنگلا دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 137 رنز کا ہدف دے دیا۔ محمد حسنین نے 2، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔ تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔ بنگلادیش کی جانب سے تیمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔