Buy website traffic cheap


پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف میں اپنی کارکردگی سے مطمئن

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے دیئے گئے اہداف میں اپنی کارکردگی سے پاکستان مکمل طور پر مطمئن ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 24 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس کا اعلامیہ 25 فروری کو جاری ہوگا۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انسداد منی لانڈرگ اقدامات پر رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھیج چکا ہے جس میں اس حوالے سے قوانین میں ترامیم سے متعلق اقدامات سے بھی عالمی ادارے کو ا?گاہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں تک رقوم کی فراہمی روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف پر پیشرفت جبکہ 14 اہداف مکمل کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 8 اہداف میں بڑی جبکہ ٹھوس جبکہ 5 اہداف پر جزوی پیشرفت کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018ئ سے فیٹف گرے لسٹ میں شامل ہے۔