Buy website traffic cheap

قومی ٹیم

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں دواہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گئی لیکن کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفامنس کے لیے پُرامید ہیں جس کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بھی کہنا ہے کہ وہ 5 بولرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقا کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی تعریف کی اور پرامید ہوں کہ وہ پاکستان کے مکمل طور پر آل راؤنڈر ہوں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ جمعے سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم نے کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی
لاہور(ویب ڈیسک) انڈیا ٹیمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ تبدیل کردی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کی سر زمین پر پہلی بار ٹیسٹ سریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اُس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث 2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے’۔
اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔