Buy website traffic cheap

میچز

پاکستان سپرلیگ کے سیزن فورمیں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فور میں آج بھی 2 میچز ہوں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر ٹکرائیں گے۔دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مد مقابل ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کی ہے۔