Buy website traffic cheap


پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ کل سے ابوظہبی میں سجے گا، تیاریاں مکمل

ابوظہبی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز کا میلہ (کل)بدھ سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

میچز کا پہلا اور لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا،

میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے، تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز 9سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،

21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔

ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔

جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔