Buy website traffic cheap


پی ایس ایل 4: اسلام آباد کا ملتان کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دیدیا-

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میں سے 3 میچز میں کامیاب رہی جب کہ ملتان سلطانز اب تک 5 میں سے 1 میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔