
پاکستان 2019ءمیں چاول کا چوتھا بڑا بر آمد کنندہ رہا، رپورٹ
اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک) پاکستان 2019ء کے دوران چاول کا چوتھا بڑا بر آمد کنندہ رہا ہے۔
امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی ورلڈ انڈکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان کی چاول کی بر آمدات 4.5 ملین ٹن رہی تھیں۔
جبکہ برآمدات کے حوالے سے بھارت پہلے، تھائی لینڈ دوسرے اور نیپال تیسرے نمبر پر رہے ہیں جنہوں نے بالترتیب 9.8 ملین ٹن، 7.6 ملین ٹن اور 7.2 ملین ٹن چاول دوران سال برآمد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاول کی بر آمدات کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک امریکا رہا ہے جس کی بر آمدات 3.1 ملین ٹن رہی ہیں جبکہ 2.8 ملین ٹن بر آمدات کے ساتھ چین چھٹے اور 2.5 ملین ٹن کے ساتھ میانمار ساتویں نمبر پر رہا ہے۔
اسی طرح برازیل 0.9 ملین ٹن کے ساتھ آٹھویں، یوروگوئے 0.8 ملین ٹن کے ساتھ نویں اور 0.4 ملین ٹن چاول بر آمد کرکے ارجنٹائن دسویں نمبر پر رہا ہے۔
دوسری جانب چاول بر آمد کرنے والی ایسوسی ایشن (ریپ) کے حکام نے کہ ہے کہ رواں سال چاول کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر کے کئی ممالک سے بڑے بر آمدی آرڈرز ملے ہیں۔ توقع ہے کہ سال 2020 کے اختتام تک چاول کی قومی بر آمدات 7 ملین ٹن سے تجاوز کر جائیں گی۔