Buy website traffic cheap

ابوظہبی ٹیسٹ

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے روز کا کھیل ختم

لاہور(ویب ڈیسک )ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم 274 رنز ہی بناسکی اور آو¿ٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تاہم حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق صرف 18 رنز بناسکے۔ ون ڈاو¿ن آنے والے اظہر علی نے ٹیم کو سنبھالا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، حارث سہیل نے 34 رنز بنائے تاہم وہ آو¿ٹ ہوگئے۔ اس وقت اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے اسکور کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز کی ضرورت ہے اور اسکی 7 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کھیل کے دوسرے روز اننگز کا آغاز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے کیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 45 رنز کے اضافے کے بعد 274 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3 جب کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے ٹاپ آرڈر کو ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہنے دیا۔دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ بلال آصف نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔