Buy website traffic cheap

ہیڈ کوچ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ دونمبری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں جس کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے۔دوسری جانب ذرائع مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ذرائع مارک کولز کا مزید کہنا ہے کہ درخواست کا جمع ہونا ایک مس انڈر اسٹینڈنگ تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی کمٹمنٹ ہے۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی اتنی زیادہ قیمت کہ جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کے پسینے چھوٹ گئے
لاہور(ویب ڈیسک): پی ایس ایل چھٹی ٹیم کی قیمت علی ترین کی پہنچ سے باہر ہونے لگی۔گزشتہ ایونٹ کا حصہ بننے والی نئی ٹیم کے مالکان کی ہمت ایک سال بعد ہی جواب دے گئی تھی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر معاہدہ ختم ہوگیا، نئے مالک کی تلاش کے لیے پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے، فرنچائز خریدنے کے امیدواروں کو 18 دسمبر تک کاغذات جمع کرانے تھے لیکن بعد ازاں حتمی تاریخ ایک روز آگے بڑھا دی گئی۔ ٹیکنیکل پروپوزل کا جائزہ بدھ کو لیا جائے گا،فنانشل بڈز اگلے روز کھولی جائیں گی۔واضح رہے کہ فرنچائز کے خریداروں میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو مضبوط امیدوار خیال کیا جا رہا تھا تاہم اب ان کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز 5.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تب بھی میرا خیال تھا کہ یہ مہنگا سودا ہے، ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے4 ملین ڈالر ادا کرنے کا ذہن بنا لیا تھا، اب خبر ملی ہے کہ قیمت 5 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی،اسی لیے ٹیم خریدنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہوں۔