Buy website traffic cheap


ملک میں بڑھتی مہنگائی ، اداکار شان میدان میں آگئے

لاہور: معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : اداکارشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالر کی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے، پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔

اداکارنے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔ چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔