Buy website traffic cheap


پاکستانی خاتون چینی شوہرکے حق میں عدالت پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی خاتون چینی شوہرکے حق میں عدالت پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق : پاکستانی خاتون آصفہ نے چینی شوہرکے شناختی کارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔خاتون نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ چینی لڑکے وانگ ہائی فن سے پسندکی شادی کی ہے، نادراحکام نے شناختی کارڈ روک رکھاہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نادراحکام کے مطابق ایف آئی اے نے اجرا سے روک رکھاہے،درخواست میں استدعا کی کہ عدالت چینی شوہرکے شناختی کارڈکے اجراکاحکم جاری کرے،جسٹس شاہد کریم نے نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی ۔