Buy website traffic cheap

ahadrazamir

بھارتیوں کے احد رضامیر کو حقیقی فوجی سمجھنے پر پاکستانیوں کا طنز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی اداکار احد رضامیر کو پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھنے پر پاکستانیوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ہر کوئی جانتا ہے کہ بعض اوقات ہندو انتہا پسند پاکستان اور پاک فوج سے نفرت کرنے اور بھارت سے حب الوطنی ظاہر کرنے میں اتنے آگے بڑھ جاتے ہیں کہ انہیں صحیح اور غلط میں فرق ہی معلوم ہی نہیں ہوتا۔ کچھ ایسا ہی حال ہی میں ہوا جب چند بھارتی ٹوئٹر صارفین نے اداکار احد رضامیر کو حقیقی فوجی سمجھ کر اپنی فوج کے گن گانے شروع کردئیے۔

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے بغیر کوئی جانچ پڑتال کیے پاکستانی اداکار احد رضامیر کی وردی میں ملبوس تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرائی اور انہیں پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یہ پاک ا?رمی کے جوان کیپٹن صابر خان کی تصویر ہے جو وادی نیلم میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔احد رضامیر کی یہ تصویر ڈراما سیریل ”عہد وفا“ کی ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کے جوان کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ کردار اور ڈراما شائقین میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔