Buy website traffic cheap


ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز مرتب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بائیو سیکیور زون میں کھلاڑی اور انتظامیہ اراکین، میچ ا?فیشلز، ڈاکٹرز اور بس ڈرائیور رہ سکیں گے،کسی کو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پی سی بی کی بسوں میں سفرکیا جائیگا۔

بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا سامان ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اگر کسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اپنے گھر میں دو ہفتے آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو دو منفی ٹیسٹ کے بعد بائیو سیکیور ماحول میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔