Buy website traffic cheap


پیرس جیکسن نے اپنی غلطی کو پھر سے دوہرا دیا

پاپ موسیقی کے بادشاہ آنجھانی مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل 20 سالہ پیرس جیکسن یوں تو 2013 میں بھی ڈپریشن اور ذہنی مسائل پر بات کر چکی تھیں۔

پیرس جیکسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے والد کے موت کے بعد ذہنی مسائل، الجھنوں اور پریشانیوں کے باعث 2013 میں خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

تاہم اب ایک بار پھر اطلاعات ہیں کہ پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی شوبز اور سیلیبرٹی ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 20 سالہ پیرس جیکسن کو 16 مارچ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ پیرس جیکسن نے 16 مارچ کو اپنی جان لینے کی کوشش کی، جس وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طبی امداد دیے جانے کے بعد پیرس جیکسن کو اگرچہ ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، تاہم ڈاکٹرز ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔رپورٹ میں پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں لاس اینجلس میں ماڈل کے گھر کے قریبی پتے سے ایمبولینس کے لیے کال موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب معروف میگزین ’پیپلز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیرس جیکسن ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ گیبریل گلین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھی گئیں۔
رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ پیرس جیکسن کو طبی امداد کے بعد لاس اینجلس میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے سینما ہال کے قریب دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرس جیکسن خوش دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے گاڑی بھی خود چلائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس جیکسن کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دیکھا گیا۔

خودکشی کی کوشش کی خبریں سامنے آنے کے بعد پیرس جیکسن نے ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے کچھ الفاظ لکھے بغیر سوالات کی بہت ساری نشانیاں لکھیں۔