Buy website traffic cheap

AMBASSADOR TO UZBEKISTAN, SYED ALI ASAD GILLANI

پاکستان اورازبکستان کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت ہے

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت ہے ۔

منگل کے روز ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر علی اسد نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی، اس دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے،

دو طرفہ معاملات اور دیگر امور پر بات چیت کرنا ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت ہے، نامزد سفیر تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کام کریں ۔