Buy website traffic cheap


افریقی ملک کانگوںمیںمسافر بردارکشتی کو حادثہ،60 افراد ہلاک،240 لاپتہ

کنشاسا: افریقی ملک کانگوں میں سیکڑوں مسافروں کے لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، دریائے کانگو میں تقریبا 700افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

عالمی مےڈےا کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں، علاوہ ازیں حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں، کانگو میں دریا پر سفر عام ہے، یہاں دور دراز سفر کے لیے عام طور دریائی سفر کیا جاتا ہے اور اکثر مسافر بردار کشتیوں کے ساتھ حادثات پیش آتے رہے ہیں۔