Buy website traffic cheap


پی سی بی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 5 سو روپے جمع کروائے ہیں، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز اور بورڈ ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ عطیہ کریں گے، پی سی بی نے بھی کل رقم کے برابر حصہ ڈالا ہے۔

پی سی بی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کردی https://t.co/bFf9jiLK38
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 18, 2020

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پرامید ہیں کہ حکومت اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔