Buy website traffic cheap


انسان کس عمر میں مکمل خوشی حاصل کرتا ہے ؟‌

لاہور(ویب ڈیسک)‌ شعورکی عمر میں قدم رکھنے کے بعد انسان مسلسل خوشی کے حصول کے لیے جدو جہد کرتا ہے مگر خوشی اور خوش قسمتی کا حصول مقدر کی بات ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کی خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ 70 سال کی عمر مکمل خوشی حاصل کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : ایک تازہ سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اوائل عمری میں انسان کو مایوسیاں، پریشانیاں اور مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر عمر کے آخری حصے میں انسان کو حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسا اپنے آس پاس لوگوں کو زیادہ غصہ کرنے لگتا ہے مگر 70 سال کی عمر میں وہ زندگی کے بہت سے پہلوئوں کے حوالے سے مطمئن اور خوش ہوتا ہے۔