Buy website traffic cheap


روس میں سیاہ برفباری سےلوگ حیران

روس کے ایک دور دراز گاؤں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔

یہ سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاؤں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ گاؤں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔