Buy website traffic cheap


عوام ن لیگ کا کردار پہچان چکی ہے:شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈہ سیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ایکسائزکاجعلی لیٹرپھیلارہے ہیں،حکومت نے شراب کاکوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ پروپیگنڈہ میں ریاست مدینہ کالفظ ڈھٹائی سے استعمال کرتے ہیں،اسحاق ڈاراربوں روپے لوٹ کراب قانون سے فراراوراشتہاری ہیں،اسحاق ڈارکی ہیرا پھیری آئی ایم ایف نے بھی پکڑی ۔

انہوں نے کہاکہ لوٹ مارکاحساب دینے کے بجائے جھوٹے بیانات ان کی پالیسی ہے،عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں اوران کے حواریوں کوپہچان چکے ہیں۔