Buy website traffic cheap


لوگوں کی زندگی پر تبصرے کرنے سے گریز کریں: نادیہ افغان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افغان نے سوشل میڈیا صارفین کو لوگوں کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نادیہ افغان نے فنکاروں کی نجی زندگی پر تنقید کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا کی موجودہ صورتحال پر اپنا ردّعمل دینے کے لیے انسٹاگرام ک رخ کیا جہاں انہوں نے اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ہم کون ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم کوئی نہیں ہیں، ہمارے پاس کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کا مذاق اڑائیں، کسی پر تہمت لگائیں، کسی پر باتیں بنائیں، کسی کو نیچا دِکھائیں اور کسی کی نجی زندگی پر تبصرے کریں۔‘

نادیہ افغان نے کہا کہ ’آج جس تنقید کا شکار کوئی دوسرا شخص ہے تو کل ہم اس جگہ پر ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یاد رکھیں! برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے لہٰذا دوسروں کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ہانیہ کیساتھ ویڈیو وائرل، عاشر وجاہت کا بیان سامنے آگیا

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔