Buy website traffic cheap


لندن میں پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کی تاریخ میں پہلی بار رواں برس رمضان المبارک میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی 10 مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت فی الحال صرف ماہ رمضان تک ہے اور صرف اذان مغرب اور جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر دی جاسکتی ہے۔

مسلمان شہریوں نے لاؤڈ سپیکر پر اذان سننے پر گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے مذہبی اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ ‘یہ اجازت مسلمانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔’