Buy website traffic cheap


جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان لاﺅڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

برلن: جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاﺅڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔

جرمنی کے شہر کولون کے میئر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا شہر مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کا امتزاج ہے۔ مو¿ذن کو لاﺅڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔

لاﺅڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دو سال کے لیے دی گئی ہے جس کی تجدید کی جا سکے گی۔ معاہدے کی تجدید لاﺅڈ اسپیکر کے حجم کی حد کی پابندی اور پانچ منٹ سے زیادہ طویل اذان نہ ہونے سے مشروط ہوگی جب کہ اذان سے پہلے پڑوسی عمارتوں کو مطلع کرنا بھی ضروری ہوگا۔