Buy website traffic cheap


کورونا علاج کیلئے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔

ڈریپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹایزر بنانے اور پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹیلیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔