Buy website traffic cheap


سندھ کے بعد پنجاب میں بھی شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

پنجاب حکومت کی کیبنٹ کمیٹی برائےانسدادکورونا کی ہدایت پرسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام شاپنگ مالز اور پلازے ہفتےکے 7 روز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں میں قائم فوڈ کورٹ اور پلے ایریاز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شاپنگ مالز اورپلازوں میں ایس او پیزپر عمل درآمدکرنا لازم ہو گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق شاپنگ مالز اور پلازوں کے لیے قواعد وضوابط بھی نوٹیفکیشن کےساتھ ہی جاری کیےگئے ہیں۔