Buy website traffic cheap


پشاور میں دھماکہ،پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا، دھماکے کے نتیجے میں میں 5 افراد زخمی ہوئے جس میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال حکام کا بتانا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔