Buy website traffic cheap


پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کامران اکمل اور مصباح الحق49،49 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ فلیچر ایک، صہیب مقصود 26، پولارڈ 3 اور ڈاؤسن نے 21 رنز کی باری کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2،محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی،کامران اکمل، فلیچر،صہیب مقصود،مصباح الحق،کیرن پولارڈ، ڈاؤسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور سمین گل پر مشتمل ہے ۔

گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد،احمد شہزاد، عمراکمل، ڈیرون اسمتھ،روسووو،محمد نواز،شین واٹسن،غلام مدثر،سہیل تنویر، محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔