Buy website traffic cheap

petroliumweb

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

 اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔