Buy website traffic cheap


سجل کی جمائما کیساتھ تصاویر وائرل

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی کی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہمراہ جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اور جمائما کسی کمرے میں موجود ہیں جبکہ دونوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سجل جمائما کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں۔