Buy website traffic cheap


پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا

اسلام آباد: پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، جس کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان آرہی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر پھر بھی اجازت نا ملی جس پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کا حکم صادر کیا۔

حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دباو¿ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی۔ پی آئی اے پوری جاں فشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی۔