Buy website traffic cheap


متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کورونا کا شکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری مینیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہد مغل ایک ہفتے سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے اور ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔

سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے شاہد مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں، مشکل وقت میں پی آئی اے کے ملازمین قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔