Buy website traffic cheap


پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر وطن پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کا مزید امدادی سامان چین سے وطن پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 کے ذریعے چین کے شہر بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان لایا گیا۔ جن میں حفاظتی ماسکس، ماسک، کٹس اور وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سامان موجود ہے۔

دوسری جانب طیارے کے 14 کریو ممبران کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے نبرد آزاما ہونے کے لیے چین نے پاکستان کی سب سے زیادہ مدد کی ہے۔