Buy website traffic cheap


طیارہ حادثہ،عملے کی روانگی سے قبل لی گئی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے کے عملے کی روانگی سے قبل طیارے میں لی گئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کی اندر لی گئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

تصاویر میں طیارے میں موجود فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم، چوہدری اور دیگر عملے نے کورونا وبا کے ایس او پیز کے تحت ماسک اور حفاظتی لباس پہن رکھا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔