Buy website traffic cheap

عمران خان

ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو نظر انداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے حوالے سے وزیرِاعظم آفس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان و دیگر سینئر افسران کی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا ایک ایسا ملک جہاں ملکی اخراجات کا 30 فیصد محض قرضوں پر جمع شدہ سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہو رہا ہو وہاں ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو نظر انداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے ایف بی آرمیں اصلاحات حکومت کے ریفارمز ایجنڈے کا اہم جزو ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ملک میں ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو دورکرنے اورٹیکس بیس بڑھانے کو مکمل طور پرنظرانداز کیا
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
.
.
.
پنجاب ایمرجنسی سروس کے ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور مستقبل میں ریسکیو1122میں مزید توسیع کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحادثات یا قدرتی آفات میں ریسکیو 1122 کا فوری رسپانس بہت اہمیت کا حامل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت یا حادثے میں شہریوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا ریسکیو 1122 کا اولین فرض ہے۔ریسکیو 1122 پیشہ ورانہ انداز سے اس ذمہ داری کو نبھا رہی ہے او رپنجاب حکومت ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھا رہی ہے جس سے دور دراز کے علاقوں کو بھی یہ سروس مہیا ہوگی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ اس ایمرجنسی سروس کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ہیومن ریسورس کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں فوری طو رپر سمری تیار کر کے بھجوائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کے ایمرجنسی الاؤنس میں اضافہ بھی کرنے کا فیصلہ گیاہے تاکہ یہ ملازمین زیادہ جانفشانی او رمحنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل یا سب تحصیل کی سطح پر ریسکیو 1122 کے تیار سنٹرز کو فوری فنکشنل کیا جائے گا۔ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اس حوالے سے فوری اقدامات کر کے تیار سنٹرز کی تفصیلات پیش کریں اورحکومت ان سنٹرز کو فوری فنکشنل کرنے کے لئے ہر طرح کی معاونت مہیا کرے گی۔وزیراعلی نے ریسکیو سکاؤٹ ٹریننگ کا پروگرام کالجوں میں شروع کرنے کی بھی منظوری دی اورہدایت کی کہ اس پروگرام کا اگلے 2ماہ کے اندر آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں ہیلی کاپٹرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیلی کاپٹرایمبولینس سروس شروع کرنے کے حوالے سے ہر پہلو کو مد نظر رکھ کر پلان تیار کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس بھی اگلے ماہ طلب کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8برس سے پنجاب ایمرجنسی کونسل کااجلاس نہ ہونا افسوسناک ہے اورسابق حکومت نے پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر ایمرجنسی سروس کے ساتھ غلط رویہ اپنایا۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122 ایمرجنسی کا کام کررہی ہے ،ان کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے دیگر ایشوز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ حادثات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت حادثات اورقدرتی آفات میں عوام کا تحفظ اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔مشیر صحت حنیف پتافی، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی پولیس، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ، سیکرٹری سپیشلائز ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔