Buy website traffic cheap


ڈالر کی قیمت میں کمی آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہو گیا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی آئی اور 454 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق : مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی، 34 پیسے گراوٹ کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 149 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈٓالر 25 پیسے کمی کے بعد 149 روپے 75 پیسے میں ٹریڈ کرتا رہا۔ آج سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 454 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 36 ہزار 413 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر سستا ہوگیا تھا ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 58 پیسے گرنے کے بعد 149 روپے 64 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپیہ کمی کے بعد 150 روپے میں ٹریڈنگ ہوئی۔