Buy website traffic cheap


بھارتی کسانوں کی کالے قوانین کیخلاف تحریک جاری، پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا منصوبہ

نئی دہلی:بھارتی کسانوں کی کالے زرعی قوانین کے خلاف تحریک جاری ہے،مئی میں پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا منصوبہ بنا لیا،14اپریل کو آئین اور جمہوریت بچانے کا دن منایا جائے گا،ظالمانہ زرعی قوانین مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے۔

،بھارتی کسانوں نے مودی سرکار سے دو، دو ہاتھ کرنے کی تیاری کر لی۔بھارتی مےڈےا کے مطابق کاشتکاروں نے مئی میں بھارت بھر سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا،سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ کے رہنماں نے کہا کہ مئی میں ہونے والے مارچ میں خواتین اور بے روز گار مزدور اور نوجوان بھی شامل ہوں گے،کاشتکاروں نے دس اپریل کو ہریانہ کو دلی سے ملانے والی ہائی وے بند کرنے کا پلان بھی بنا لیا

بھارت کے مختلف ریاستی انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کی پوزیشن کمزور ہو گئی، کسان جگہ جگہ جلسے کر کے مودی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔